Type Here to Get Search Results !

Ads

لاہوری مرغ چھولے


white plate with  Lahori murgh cholay

 

لاہوری مرغ چھولے

اجزا؛

چکن   ڈیڑھ کلو گرام

چھولے    ایک پیالی

تیل   ایک پیالی

باریک کٹی ہوئی پیاز   دو عدد

ٹماٹر   ۳ عدد

ہلدی   ۱ چائے کا چمچ

پسا گرم مصالحہ  ۱ چائے کا چمچ

بھنا اور پسا ہوا سفید زیرہ      ۱ چائے کا چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ    ۱ کھانے کا چمچ

باریک کٹی ادرک ایک کھانے کا چمچ

پسی لال مرچ  ۱ کھانے کا چمچ

میٹھا سوڈا آدھا چائے کا چمچ

مسور کی دال دو کھانے کے چمچ

نمک  حسب ذائقہ

ترکیب؛

ایک دیگچی میں ایک ایک پیالی تیل گرم کر کے دو عدد باریک کٹی پیاز گولڈن براون کریں اور ڈیڑھ کلو گرام کے چودہ ٹکڑے ڈال کر پانی کشک کر لیں۔اب اس میں ایک کھانے کا چمچ ادرک،لہسن کا پیسٹ ،ایک چائے کا چمچ ہلدی،ایک کھانے کا چمچ پسی لال مرچ،ایک چائے کا چمچ پسا گرم مصالحہ،اور حسب ذائقہ نمک شامل کر کے ہلکہ سا بھون لیں ،ایک پیالی بھیگے ہوئے چنوں کا پانی نکال کر دوبارہ تین سے چار گلاس پانی اور دو کھانے کے چمچ  مسو ر کی دال ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں ۔جب اس میں جوش آ جائے تو آدھا چائے کا چمچ میٹھا سوڈا شامل ک =ر دیں ۔پھر چھولے گلنے اور دال کے ساتھ یک جان ہونے کے بعد چولہا بند کر دیں۔اس کے بعد بھنی ہوئی چکن کے ٹکڑوں میں تین عدد ٹماٹر کاٹ کر شامل کر لیں اور ہلکا سا بھون کر دو پیالی پانی ڈال دیں۔جب جوش آ جائے تو اس میں چھولے ،ایک کھانے کا چمچ باریک کٹی ادرک اور ایک چائے کا چمچ بھنا اور پسا ہوا سفید زیرہ ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھیں ۔جب تیل اوپر آ جائے تو تیار مرغ چھولے گرم گرم نان  کے ساتھ  پیش کریں ۔

نتیجہ؛

لاہور شہر کھانوں کے لحا ظ سے اپنے ایک الگ شہرت اور مقام رکھتا ہے اور خاص طور پر اس شہر کے ناشتوں کی ڈشسز کی بھی ایک الگ پہچان ہے۔لاہوری مرغ چھولے بھی لاہور شہر ایک منفرد اور نہایت ہی لذیز ناشتے کی ڈش ہے ۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.