Type Here to Get Search Results !

Ads

ناریل کا حلوہ

 

COCONUT HALWA IN PLATE

ناریل کا حلوہ

ناریل کا حلوہ ایک مزیدار اور روایتی میٹھا ہے جو ناریل، چینی، دودھ اور گھی سے تیار کیا جاتا ہے۔ یہ حلوہ خاص مواقع پر اور سردیوں کے موسم میں بڑی رغبت سے کھایا جاتا ہے۔

اجزا؛

تازہ  ناریل آدھا کلو

کھویا  آدھا کلو

کنڈنیسڈ ملک  ایک پیالی

چھوٹی الائچی  تین سے  چار عدد

بادام پستہ  حسب ذائقہ

زردے کا رنگ  ایک چٹکی

گھی  آدھی پیالی

ترکیب:

ناریل کو کش کر لیں اور الائچی کے دانے نکال کر کوٹ لیں اور  بادام پستوں کو باریک کاٹ کر رکھ لیں۔کڑاہی میں گھی ڈال کر درمیانی آنچ پر گرم کر لیں اور اس میں کٹی ہوئی الائچی دال لیں ۔ ایک سے دو منٹ کے بعد ناریل ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر بھونیں کہ ناریل کا اپنا پانی خشک ہو جائے اور گھی علیحدہ ہو جائے پھر کھوئے کو چورا کر کے ڈال دیں اور بھونتے ہوئے کنڈینسڈ ملک میں شامل کر لیں اور دوبارہ سے اتنا بھونیں کہ گھی علیحدہ ہو جائےاور حلوے کی رنگت سنہری ہو جائے ۔اب حلوے کو ڈش میں نکال کر بادام پستوں سے سجائیں اور سرو کریں  اور حلوے کا لطف اٹھائیں۔ 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.